کوئٹہ ۔۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے، سب نے مل کر اسے ناکام بنانا ہے،خواتین کے مثبت کردار ادا نہ کرنے تک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، یوتھ میرا بازو بنے، کرپشن کا معاملہ مجھ تک پہنچایا جائے، پیسے لینے والے کو الٹا لٹکا دوں گا۔جمعہ کو گرلز کالج کوئٹہ میں سکوٹیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں نے آپ سے کیا گیا وعدہ ایک ہفتے میں پورا کردیا ہے یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا، خواہش ہے تمام کالجز میں سکوٹیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں میڈم ناظمہ طاہر بلاک بھی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہمارا خواب ہے، ماؤں،بہنوں اور بچیوں کو معاشرے میں کردار ادا کرنا ہے، جب تک خواتین معاشرے میں مثبت کردار ادا نہیں کریں گے یہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 5خواتین ڈپٹی کمشنرز صوبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں جن کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کانسٹیبل جو وزیراعلی ہاؤس میں ڈیوٹی کرتی ہے اسے بھی سکوٹی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وسائل فراہم کریں گے تو بچیاں آگے بڑھیں گی، ہم وسائل دیں گے تو بلوچستان اور یہ ملک آگے بڑھے گا، آج صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ نے میرا بازو بننا ہے، بچیاں میرا بازو بنیں گی تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، آپ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ تک کرپشن کا معاملہ پہنچائیں جس نے آپ سے پیسے لئے ہوں گے اس کو الٹا لٹکا دوں گا، آپ آگے بڑھیں تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ کریں، ہم ملکر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں بیٹھ کر منظم قسم کے سیل پاکستان کیخلاف سازش اور آپ کو ریاست سے دور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، آپ نے پاکستان کیلئے آگے بڑھنا ہے، آپ نے جھوٹے پراپیگنڈا کو رد کرنا ہے،اس کا حصہ نہیں بننا۔انہوں نے کہا کہ مستونگ کے بچوں کا کیا گناہ تھا جن کو آج سے 2ہفتے قبل چوک پر شہید کردیا گیا، دہشت گردوں نے معصوم بچیوں کا خون بہایا تو کیا تعلیم بند ہوگئی؟ ہم اپنے سکول اور کالجز ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم طلبہ کی مدد سے دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان میں کرپشن جیسا دہشت گردی کا چیلنج بھی جلد ختم ہوگا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔