ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی کی سربراہی میں اہم اجلاس

ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی کی سربراہی میں اہم اجلاس

ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن قلات ڈویژن ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی`کی سربراہی میں تین اضلاع حب، لسبیلہ اور آواران کے بوائز ،گرلز کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جھاؤ کے پرنسپل نے اجلاس میں شرکت کی تمام پرنسپلز نے اپنے اپنے کالجوں کے مسائل اور رپورٹیں پیش کیں، بی ایس کوآرڈینیٹرز بھی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔میزبان پرنسپل گرلز کالج حب محترمہ سائرہ بانو کاشانی نے کالج کے مسائل (پانی بجلی اور اخراجات) سے DMO کو آگاہ کیابوائز اینڈ گرلز کالج بیلہ کے پرنسپل نے کہا کہ ہمیں ایک بس کی ضرورت ھے کیونکہ ہماری بسوں کی حالت بہت خراب ہے تمام پرنسپلز نے اپنی بی ایس، اے ڈی پی اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی رپورٹیں پیش کیں… اور تمام پرنسپلز نے معاوضے کے فنڈز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا پرائیویٹ اساتذہ کے بارے میں ڈی ایم او بھی آگاہ کیا گیا۔ DMO نے معزز پرنسپلز فورم سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور کالجز کے بنیادی مسائل کے بارے میں حکامِ بالا کو آگاہی فراہم کرینگے انہوں نے تمام پرنسپل کو تاکید کی کالجز کے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، طلباء￿ کو سختی سے پابند کریں کہ وہ کلاسز میں حاضر ہوں۔ طلباء کو یونیفارم پہننا، کالجوں کے مین گیٹس پر سیکورٹی گارڈز تعینات کرنا، اساتذہ کو کورس مکمل کرنے کا پابند کرنا… مقررہ وقت پر طلباء کا نصاب، ADP، BS کلاسز کو اچھے احسن طریقے سے چلانا۔ انہوں نے پرنسپلز سے کہا کہ آپ ادارے کے نمائندے ہیں اور آپ اپنے کالجوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، یہ ہمارا فرض ھے کہ ہم اپنے طلباء کو تعلیم فراہم کریں، وہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اگر ہم انہیں اچھی تعلیم دیں گے تو ہمارے قوم اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔ملاقات میں پروفیسر امجد حسین پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی بیلہ، بی ایس کوآرڈینیٹر جناب عبدالقدیر، پروفیسر محترمہ عاصمہ شمیم،پرنسپل گورنمنٹ جی ڈی سی بیلہ، بی ایس کوآرڈینیٹر محترمہ شہناز بلوچ، پروفیسر خداداد بلوچ پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی ونڈر، پروفیسر۔ ریاض احمد بلوچ پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی حب، مسٹر محسن کوآرڈینیٹر بی ایس، پروفیسر سائرہ بانو کاشانی پرنسپل گورنمنٹ جی ڈی سی حب، محترمہ ساجدہ بی ایس کوآرڈینیٹر، اور مس فرح بی ایس کنٹرولر حب گرلز کالج اور مسٹر سراج احمد پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج جھاؤ نے شرکت کی… آخر میں DMO ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی نے تمام معزز پرنسپلز اور کوآرڈینیٹرز کا میٹنگ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر مادام سائرہ بانو کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے کالج میں ایک اچھی میٹنگ کی میزبانی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں