لورالائی ،ٹریفک حادثہ ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل سمیت 5افراد جاں بحق

لورالائی ،ٹریفک حادثہ ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل سمیت 5افراد جاں بحق

کوئٹہ۔۔لورالائی میں ٹریفک حادثہ ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو لورالائی کے علاقے تنگ چیک پوسٹ کے مقام پر تیز رفتار کار اور ڈمپر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل محمد یوسف، فرمان اللہ اور نصیب خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں