دکی مکان پر چھاپہ، فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک، 2بیٹے گرفتار

دکی مکان پر چھاپہ، فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک، 2بیٹے گرفتار

دکی ۔۔دکی میں مکان پر چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ ملزم کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یوسی تھل کے علاقے راز محمد کاریز میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے مکان پر چھاپہ مارا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم مارا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ملزم کے دونوں بیٹے گرفتار کرلئے گئے۔ہلاک ملزم اور اس کے دونوں بیٹے قلعہ سیف اللہ پولیس کو مقدمہ فرد نمبر 13/2022میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں