اسلام آباد۔۔۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں، اْس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوگئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 7 عورتوں کا ایک گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے۔دھرنے سے سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور گنڈاپور بھاگے۔بشریٰ بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلادیں یا دہی کھلادیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی،اور اگر اْنہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں، اْس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس