پارٹی ملک و قوم کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ریحان بگٹی

پارٹی ملک و قوم کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ریحان بگٹی

سبی (علی نواز ابڑو) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینئر نائب صدر میر ریحان بگٹی نے پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کے موقع پر قائدین, ورکرز اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور استحکام کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی 30 نومبر 1967 سے لیکر آج تک جمہور اور جمہوریت کی بقاء و سلامتی کیلئے پارٹی کی تاریخی جدوجہد, سیاسی و سماجی خدمات تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہیں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی جمہور اور جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور نظریاتی جیالوں نے ملک کو ہمیشہ ترقی یافتہ بنانے اور انسانی حقوق سے محروم طبقات کی ترجمانی کی ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین دیکر سماجی انصاف کا بول بالا کیا جس میں تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے جو آج بھی 1973 کے آئین کے طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم بنیاد رکھنے پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ مرتے دم تک پارٹی کے وفادار رہ کر اسکے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے یوم تاسیں کے موقع پر پارٹی کا ہر عہدیدار اور جیالا عہد کرئے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو, شہید محترمہ بینظیر بھٹو ودیگر قائدین و نظریاتی جیالوں کی قربانیوں کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے مگر کسی صورت پارٹی ملک و قوم کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بعدازں 57ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شہداء و جیالوں کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں