ڈیرہ مراد جمالی.. پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے احکامات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال عمرانی کی زیر صدارت یوم تاسیس کے حوالے سے عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں شہریوں علاقہ معتبرین معززین نے شرکت کی پیپلزپارٹی کے ڈویڑنل صدر میر محمد بلال عمرانی جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ان کے ہمراہ سردارزادہ میر علی نواز خان عمرانی، میر فرید خان عمرانی سمیت دیگر شامل تھے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال عمرانی شان ثاقب ابڑو نیاز علی عمرانی ارشاد احمد عمرانی عبدالقدیر قریشی ثناء اللہ گولہ منصور خان عمرانی ارشاد خان جمالی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب مظلوم محکوم عوام کی نمائندہ پارٹی ہے میر صادق عمرانی 55 سالوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظیرے پر قائم ہیں آج ہم پیپلز پارٹی کی 57 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں اور کہا کہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں سابقہ دور میں پٹ فیڈرکینال کا زرعی پانی سیاسی بینادوں پر دیا جارہا تھا جس سے غریب کسانوں چھوٹے زمینداروں کا پانی بند کرکے اونے پونے زمینیں خریدی گئیں لیکن میر صادق عمرانی کسانوں زمینداروں کو زرعی پانی دے کر کسانوں زمینداروں کو خود زمین آباد کرنے کا حق دیا ہے اور نصیرآباد میں میڈیکل کالج ٹرانسپلانٹ سینیٹر گمبٹ طرز کی ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیئے بلاول زرداری بھٹو جلد نصیرآباد تشریف لائیں گے انشاء اللہ پانچ سالوں میں پیپلز پارٹی ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا کر مخالفین کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کریں گے اور بیروز گاروں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کریں گے اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے خوشحال نصیرآباد کی بنیاد رکھ دی ہے جبکہ جیالوں کا لوح گرمانے کیلیئے محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس