شیرانی ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، چار دہشتگرد ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمدکرلیا گیا

شیرانی ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، چار دہشتگرد ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمدکرلیا گیا

کوئٹہ۔۔بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمدکرلیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق 29اور 30نومبر کو بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے مغل کوٹ میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی کا آغاز کیا تو علاقے میں موجود دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی ۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 4دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے متعدد ساتھی فرار ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 4ایس ایم جی، 3گرینیڈ ، 1راکٹ لانچر، دستانے ، اشیاء خورد ونوش سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔سیکورٹی فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں