کوئٹہ۔۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے سماجی تبدیلی کی قائل ہے جو دنیا کے دوسرے انسانوں کو حاصل ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کی جانب سے نیشنل پارٹی کی مرکزی و صوبائی کابینہ ممبران مرکزی و ورکنگ کمیٹی اور سنئیر دوستوں کے اعزاز میں عصرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی علمدار روڈ و ہزارہ ٹاؤن کے دوستوں کا ہزارہ قوم کی معززین و معتبرین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کی عوامی مینڈیٹ کو چراتے ہوئے عوام کی رائے کو روندھ ڈالا گیا نیشنل پارٹی کے ساتھ اور اسکی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔اس انتخابات میں ہزارہ قوم کی دو اور پنجابی سندھی و دیگر اقوام کی ایک مشترکہ نشست کو بھی چھینا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سماج اس وقت گھٹن مایوسی اور تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے عوام کا استحصال ہورہا ہے۔ملک کے زورآور قوتیں ملک کو جس طرف لے جارہے ہیں وہ مزید بھیانک ہوگا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے ساتھ ناانصافیوں کی تسلسل ہے قومی وسائل کو لوٹا اور حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہزارہ قوم کا انتہا پسندی کے زریعے قتل عام کیا گیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نہ یہاں پارلمینٹ کی بالادستی ہے نہ عدلیہ آزاد ہے اور نہ جمہوریت کء نظر آتی ہے حکومتیں یرغمال ہے۔ضلعی انتظامیہ کی پوسٹنگ و ٹرانسفر بھی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں ہے اور وہ کس طرع ہورہے ہیں وہ الگ داستان ہے۔سابق وزیرا اعلیٰ نے کہا کہ ملک اور بلوچستان کی مخدوش صورتحال سے نکلنے کے لیے منظم سیاسی جمہوری مزاحمتی جدوجہد کی ضرورت ہے جو جدوجہد باچا خان میر غوث بخش بزنجو میر عبدالعزیز کرد جیسے اکابرین نے کی۔نیشنل پارٹی عوام کی آواز ہے اور مزاحمتی جدوجہد کی علمبردار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہزارہ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان کے سیاسی معاشی سماجی اور قومی حقوق کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔یہ ہمارا نظریہ ہے کہ جیت آخر عوام کی ہوگی اور تاریخ ثابت کرتی ہے کہ آمریت و ظالم مٹ گئے لیکن نظریہ و فکر ڑندہ رہا۔نینشل پارٹی انسانیت کی جنگ ،امن کی جنگ اور حق و اختیار کی جنگ جمہوری انداز سے لڑے گی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ممبر بلوچستان اسمبلی چیرمین خیرجان بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی ایڈوکیٹ ممبران مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ حاجی عبدالصمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک کی واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جو بروقت اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کرکے نء قیادت کا انتخاب جمہوری انداز سے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والی قرارداد کی مخالفت میں تاریخی خطاب کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بالکل اسی طرح نیشنل پارٹی کے لیڈر میر حاصل بزنجو نے سینٹ آف پاکستان میں جو غیر جمہوری عمل کے خلاف تقریر کی تھی وہ بھی تاریخ کا سنہرا باب ہوگا۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سائرہ بتول نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض عیوض کشتمند نے سر انجام دئیے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس