کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ اتوار کوبھی وقفے وقفے سے جاری رہا کوئٹہ شہر بارش کے بعد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ جگہ جگہ نالیاں بند ہونے سے سیوریج کاگندا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں 13،خضدار میں 3،کوئٹہ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ ،زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بارکھان،نصیر آباد ،لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد شہر گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ منان چوک ،میکانگی روڈ،آرٹ سکول روڈ، پٹیل روڈ، ڈبل روڈ، اکرم ہسپتال،سیٹلائٹ ٹاون ،پشتون آباد سمیت دیگرعلاقوںمیں نالیاں بند ہونے سے سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پربہنے سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑاتاہم صفائی کا عملہ کہیں بھی نظرنہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس