ملک کے بیشتر شہروں کی طرح لسبیلہ میں بھی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

ملک کے بیشتر شہروں کی طرح لسبیلہ میں بھی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

اوتھل۔۔ ملک کے بیشتر شہروں کی طرح لسبیلہ میں بھی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ،وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بنے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں کی طرح لسبیلہ میں بھی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ،وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بنے لگا ہیانٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین کے لیئے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسیج بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہوگیا ہے۔گھروں سے آن لائن کام کرنے والے وابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید پریشان ہیں۔ صارفین انٹرنیٹ نے وفاقی وزیر آئی ٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں