پہلا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی

بلاوائیو۔۔پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی ، میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔166 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 57 رنز سے اپنے نام کرلیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ قومی اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی کمر توڑی۔نوجوان سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3، 3 شکار کیے جب کہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔نوجوان بلے باز طیب طاہر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے مصوبہ بنایا تھا کہ تمام اوورز کھیلنے ہیں جس کی وجہ سے165 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔فاتح ٹیم کے کپتان نے جیت کو ٹیم کی مکمل کارکردگی کا صلہ قرار دیا اور کہا ٹیم نے تمام شعبوں میں پرفارم کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈے جیسی لگ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ صرف نوجوانوں کی سیریز ہے۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں