ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 60 افسران کے تبادلے

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 60 افسران کے تبادلے

اسلام آباد ۔۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، جس کے تحت 60 افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے حکام نے اس تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کو جاری کر دیا ہے جس میں گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 20 تک کے افسران شامل ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، گریڈ 17 کے 12 افسران، گریڈ 18 کے 41 افسران، گریڈ 19 کے 5 افسران اور گریڈ 20 کے 2 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔گریڈ 20 کے کمشنر مظہر اقبال کو جہلم زون سے کمشنر آئی آر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔گریڈ 20 کے چیف آئی آر پالیسی ونگ اعجاز حیسن کو چیف سیلز ٹیکس آپریشن تعینات کیا گیا۔گریڈ 19 کے چیف ان لینڈ ریونیو آپریشن آصف رسول کو چیف آئی آر پالیسی ونگ تعینات کیا گیا۔گریڈ 19 کی چیف سیلز ٹیکس آپریشن فخریہ انجم کو چیف ایس ٹی ایف ای پالیسی تعینات کیا گیا۔گریڈ 19 کے افسران مشتاق علی، علی محمد اور زاہد حسین کے تبادلے کیے گئے ہیں۔گریڈ 18 کے افسران محمد سارم بھٹی، عمیر اکبر، آصف نذیر اور محمد اسمعیل دانش کے تبادلے کیے گئے۔گریڈ 18 کے افسران شہزاد علی، غزالہ ناصر، ارشد عباسی اور احمد شکیل بابر بھی تبدیل کیے گئے۔گریڈ 18 کے افسران عمران خان، کلپنا، ساجد حیسن، ذیشان علی اور محمد اویس کا بھی تبادلہ کیا گیا۔حکام کے مطابق ایف بی آر کے اس اقدام کے بعد افسران کی نئی تعیناتیوں کے ساتھ ادارے میں کارکردگی کی بہتری اور نظام کی مزید مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ تبادلے ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے اور انتظامی امور میں مزید شفافیت کے لیے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں