کوئٹہ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگربانی پی ٹی ائی کو رہا نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائے گی ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے اگر آئین کی بالادستی ہوگی تو یہ ملک بہت بہترین ملک بن جائیگا، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ اور ساحل وسائل پر اختیار ضروری ہے،اگر کسی کا خیال ہے کہ طاقت سے اقتدار حاصل کیا جائے تو وہ غلط ہے میں کسی صورت موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرونگاپاکستان کو چور نہیں چلا سکتے، اگر ریاست ہمیں تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں صادق شہید گرائونڈ میں خان شہید الصمد خان اچکزئی کی 51ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔محمودخان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اسے اپنی سرزمین سمجھتے ہیںزور دھمکی اور نفرت کی بنیاد پر ہم ایک بار ملک توڑ چکے ہیں، پاکستان کو چلانے کے لیے آئین کی بالا دستی، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ساحل وسائل پر اختیار ضروری ہے،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لگے عمران خان پاکستان کا سب سے زیادہ ووٹ لینے والا لیڈر ہے، جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتاہے،ہم اس کی حمایت کرتے ہیں جس طرح اسلام آباد میں لوگوں کو شہید کیاگیاحکمرانوں کو ان کے خاندانوں سے معافی مانگنی چاہئے،محمودخان اچکزئی نے کہاکہ شہباز شریف کی حکومت ناجائز حکومت ہے،وہ اس کے حقدار نہیںبانی پی ٹی آئی ملک میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا لیڈر ہے، انہوں نے کہا کہ مرا ہوا عمران خان زندہ عمران خان سے زیادہ خطرناک ہے، یا عمران خان کو اس کا مینڈیٹ دیا جائے یا دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اگر کسی کا خیال ہے کہ طاقت سے اقتدار حاصل کیا جائے تو وہ غلط ہے جتناجلدی یہ حقیقت سمجھ جائیں اتنا اچھا ہوگا، ،بانی پی ٹی آئی کو چھوڑیں زور اور زر سے آئی حکومت کیخلاف ہم تحریک چلائیں گے۔چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ ہماری جماعت نے بہت سے حلقوں سے الیکشن جیتامگرہماراحق نہیں دیاگیاکسی کو حق نہیں دو گے توایسے ملک نہیں چلے گا ہمیں اسمبلی میں نہیں چھوڑا گیاتو یہ اسمبلی آپ کو مبارک ہو، اگر ہمیں حق نہیں دیاگیاتو ہمیں راستے الگ کرناپڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سالمیت کے ساتھ پاکستان کی سالمیت جڑی ہوئی ہے ،جب تک افغانستان کی آزادی تسلیم نہیں کی جائیگی،ہمسایہ ممالک کے مسائل بھی حل نہیں ہوں گے، افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جاناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حالیہ انتخابات ہوئے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، عام انتخابات میں جیتنے والے کو ہرا کر ہارنے والے کو کامیاب کیا گیا، پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں آئین کی پاسداری اور اپنے حقوق کے لئے جلوس نکالا، ہر ایک کو پر امن جلسہ جلوس کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چور نہیں چلا سکتے، اسے چلانے کے لئے منتخب پارلیمنٹ کی ضرورت ہے، اگر ریاست ہمیں تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس