کوئٹہ پولیس نے غیر ملکی باشندوں ، کرایہ داری ایکٹ ، اشتہاری سمیت 14 دیگر ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کےقبضے سے بھاری مقدار میں منشیات آئس، چرس ، اسلحہ وایمونیشن اور سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کوبرآمد کرایاگیا مزید یہ کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی / فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر کاغذات کے 20عدد موٹر سائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لیا جبکہ دیگر7 عدد موٹر سائیکلوں کو بروقت ٹریفک سارجنٹ سےچالان کروائے گئے ۔ 5 نشے کے عادی افراد کو بغرض علاج معالجہ ری ہیبلٹیشن سینٹر جمع کرائے گئے۔
منشیات اور اسلحہ و ایمونیشن کیخلاف کاروائی
تھانہ بروری :۔
1۔ ملزم عبدالعزیز ولد عاشور قوم ہزارہ سکنہ شجاع آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 590 گرام چرس برآمد ہوئی جسکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ انڈسٹریل:۔
2۔انڈسٹریل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شفیق کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ راونڈ اور 1 کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار
تھانہ صدر :۔
3۔ مقدمہ نمبر 13/12 بجرم 17/3 حرابہ 392 ت پ اشتہاری ملزم محمد آصف ولد محمد خان قوم ہندوستانی کو حال کراچی کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔
تھانہ جناح ٹاون :۔
4۔ مقدمہ نمبر 177/24 بجرم 302 قتل کے مقدمہ میں ملزم نصیب اللہ ولد فتح محمد قوم لانگو سکنہ کلی اسمعایل کوئٹہ کو ریڈ کرکے گرفتار کیا۔
موٹر سائیکل چور گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
تھانہ خروٹ آباد:۔
5۔مقدمہ نمبر 288/24 بجرم 381/A میں ملزم عامر خان ولد عبدالغنی قوم وردگ سکنہ نورزئی چوک کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے یونیک موٹر سائیکل ماڈل 2018 برآمد کرایاگیا۔
غیر ملکی باشندوں کیخلاف کاروائی میں
تھانہ کچلاک
6۔ غیر ملکی باشندے 1۔شفیع اللہ 2 ۔سیف اللہ ساکنان افغانستان کو گرفتار کرکے فارنر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
تھانہ بروری
غیر ملکی باشندوں 1۔ غلام عباس 2۔ہاشم علی 3 ۔گران ساکنان افغانستان کو گرفتار کرکے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی
تھانہ کچلاک :۔
7۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم محمد خان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا
تھانہ ائیرپورٹ:۔
8۔ مقدمہ نمبر 208/24 اور 210/24 کرایہ داری ایکٹ میں نامزدملزم عرفان کو گرفتار کرکیاگیا
ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہونیوالا ڈرائیور
تھانہ کچلاک:۔
9۔ ایکسڈنٹ کے مقدمہ میں نامعلوم ڈرائیور صفیح اللہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا
دیگر مقدمات میں مطلوب نامزد ملزمان گرفتاری
تھانہ ائیرپورٹ
10۔مقدمہ نمبر 176/24 بجرم 320 /279 میں ملزم ظفراللہ کو گرفتار کرکیا گیا۔
11۔مقدمہ نمبر 205/24 بجرم 337/AD 504-34 PPC میں ملزم میر وائس گرفتارکیاگیا