بلوچستان میں صنعت و تجارت کے شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جام کمال خان

بلوچستان میں صنعت و تجارت کے شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جام کمال خان

کوئٹہ۔۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعت و تجارت کے شعبوں کی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے بلکہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،بارڈر پر سہولیات کی فراہمی سے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،صوبے میں بے روزگاری کے خاتمہ اور معاشی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں برآمدی اور درآمدی شعبہ جات سے وابستہ افراد کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں اس بابت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقدامات اٹھانا ہوں گے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی ہمسائیہ ممالک اور ملک کے اندر ٹریڈ کی ترقی سے متعلق تجاویز کو اہمیت اور اولیت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی اور سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نے وفاقی وزیر تجارت کی توجہ بلوچستان میں بزنس کیمونٹی کو درپیش چیلنجز ومشکلات کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ وہ وفاقی وزیر تجارت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان کے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کیلئے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر سے استثنیٰ دیا ہم اس مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں،انہوں نے بادینی بزنس گیٹ کو دوبارہ فعال کرنے،لینڈ روٹ کے ذریعے امپورٹ کئے جانے والے 32آئٹمز پر ٹیکس ویلیو ایشن میں 25سے 30 فیصد تک رعایت دینے،اسپیشل اکنامک زون کی متنازعہ اراضی کے مسئلے کو حل کرنے،ایکسپو سنٹر کو مناسب مقام پر تعمیر کرنے،مال بردار گاڑیوں کو روکے جانے سے متعلق درپیش مسائل سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا اور افغانستان کے ساتھ ڑوب سے تفتان تک ضلع کی سطح پر بزنس گیٹس کھولنے بارڈر مارکیٹس کے قیام ودیگر سے متعلق مختلف تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹریڈرز کے جن مسائل کا تعلق وفاق سے ہے انہیں ہمیں خود دیکھیں گے جن مسائل کا تعلق صوبے سے ہیں ان کے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کریں گے اگر صوبے میں بیروزگاری کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی کا سامان کرنا ہے تو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو صنعت و تجارت جیسے شعبوں پر بھرپور توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ 16اگست سے پہلے والی گاڑیوں کے معاملے کو بھی دیکھیں گے ایران کے ساتھ جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اجلاسوں میں زیر بحث لائے جانے والے جن مسائل کا تعلق پالیسی سازی سے ہوگا اس بابت ہم چیمبر کی تجاویز کو پاک ایران جے ٹی سی میں زیر بحث لائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بارڈر پر سہولیات کی فراہمی کے بزنس اور دوطرفہ تعلقات پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے سال 2021ء￿ کی صوبائی پی ایس ڈی پی میں منصوبے بھی شامل کئے تھے انہوں نے کہا کہ ایس آر او 642 سال 2023 کا بھی ہم جائزہ لیں گے اس سلسلے میں میری چیمبر کے عہدیداران و ممبران کو تجویز ہے کہ وہ پاکستان کوموڈیٹی ایکسچینج سے بھی معاونت حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ٹریڈرز کی ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اور ملک کے اندر قانونی تجارت کے فروغ کیلئے دی جانے والی تجاویز کو اہمیت اور اولیت دیں گے بلکہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو بزنس سے متعلق مسائل بارے آن بورڈ لیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تجارت صوبے افغانستان ودیگر ممالک کو کاروباری وفود بھیجنے سے متعلق بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں