خضدار ،زمین تنازعے پر فائرنگ ،بچہ جاں بحق ،تین افرادزخمی

خضدار ،زمین تنازعے پر فائرنگ ،بچہ جاں بحق ،تین افرادزخمی

خضدار۔۔ خضدار میں اراضیات تنازعہ پر دو گروہوں کے مابین جھڑپ ایک بچہ جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ نیشنل ہائی وے پر دھرنا کئی گھنٹے تک روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق باغبانہ کے علاقے میں محمودانی اور خدرانی قبائل کے مابین زمین کی ملکیت پر جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والا بچہ خدرانی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کہ اس سے قبل محمودانی قبیلے کے دو افراد گرفتار ہوئے تھے جن پر مخالف گروہ نے چوری اور اسلحہ برآمدگی کا الزام عائد کیا تھا تاہم محمودانی قبیلے نے اس الزام کی تردید کی تھی، پیر کے روز خون ریز واقعہ کے بعد ورثاء￿ نے نعش باغبانہ باجوئی کراس پر رکھ کر این 25 کوئٹہ کراچی روڈ کو بلاک کیا اور کئی گھنٹے تک روڈ پر دھرنے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ہزاروں مسافروں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا بچے بوڑھے اور خواتین بھوکے پیاسے پریشانی کے عالم میں رہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر اے ڈی سی جنرل علم دین نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ عام ٹریفک کے لئے کھلوا دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں