انتہائی افسوسناک حقیقت جھل مگسی بنیادی سہولیات سے محروم

انتہائی افسوسناک حقیقت جھل مگسی بنیادی سہولیات سے محروم

یہ انتہائی افسوسناک حقیقت ہے کہ جھل مگسی، جہاں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد بستے ہیں، بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں نہ لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں، نہ زچہ و بچہ کے لیے کوئی مرکز، نہ ایکسرے مشین دستیاب ہے، اور نہ ہی بلڈ بینک کی سہولت۔ یہ تشویش ناک صورتحال نہ صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے بلکہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں۔
عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر صحت، سیکریٹری ہیلتھ، ڈویژنل کمشنر نصیر آباد، اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سے پُرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر جھل مگسی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں تمام بنیادی اور جدید طبی سہولیات فراہم کریں۔ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو یہ حق فراہم کرے۔
پاکستان کے روشن اور صحت مند مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ صحت عامہ کو اولین ترجیح دی جائے اور عوام کو ان مسائل سے نجات دلائی جائے۔
بشکریہ ہمارا بلوچستان نیوز

اپنا تبصرہ لکھیں