شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے
اسلام آباد..قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہو گئے۔شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔بانی تحریک انصاف نے 2 روز قبل قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹ سے علی ظفر کا نام دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا تھا۔عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا، موجودہ لیگل چیلینجز کمیشن میں مو?ثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کر سکے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ جلد منظور کر کے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔