اب دنیا کے پاس واحد آپشن یہ ہے کہ وہ انہیں اس پر جوابدہ بنائے اورسمجھوتہ کرنے سے انکار کرے‘ایکس پر پیغام
لندن..انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کا افغانستان میں خواتین کے حصولِ علم پر پابندی عائد کرنا حیران کن نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انسانی حقوق کی علم بردار ملالہ یوسف زئی نے طالبان حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں کو صنفی رنگ و نسل کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ حکومت کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اب دنیا کے پاس واحد آپشن یہ ہے کہ وہ انہیں اس پر جوابدہ بنائے اور لڑکیوں اور خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے سیکھنے اور تعلیم کے حصول پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے دیکھنا افسوس ناک ہے، لیکن یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکومت نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے کی پابندی عائد کر دی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔