کراچی..ایف بی آر نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا، ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرنے والے سے علیحدہ سے وصول کیا جائے گا۔کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس