کراچی میں راتیں خنک، کوئٹہ میں پارہ منفی 1 ہو گیا

کراچی میں راتیں خنک، کوئٹہ میں پارہ منفی 1 ہو گیا

شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان
کراچی ..شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک ہے۔بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔صوبے کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں