اسلام آباد۔۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے متعلق کیس کو فوری سنا جانا چاہیے اور دیکھنا ہے ہمارا نظام انصاف بچوں کے لیے کیا کر رہا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا احساس ہے، بچے نہ صرف ہمارا مستقبل ہے بلکہ ہمارا حال بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کل کے لوگ نہیں بلکہ آج کے افراد ہے، بچے اللہ کا تحفہ ہیں، ماتحت عدلیہ کے ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے، مفاد عامہ کے مقدمات سے کافی بہتری آتی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہماری عدالت میں بچہ پیش ہوتا ہے تو ان کو بات کا موقع نہیں دیتے، ہم کیسز میں بچوں کے والدین کو سن لیتے ہیں، آئندہ سے بچہ عدالت میں پیش ہو تو بچہ کی بات کو سنیں، عدلیہ کو بچوں کو بھی فیصلہ سازی کے عمل شامل کرنا چاہیے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں عدالت آئیں، میں اگرچہ آئینی بینچ میں نہیں مگر میرے ساتھی آپ کو سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بچوں کے حقوق کو تحفظ کرنا چاہیے لیکن یہاں طوطا چوری ہو تو بچہ جیل میں بیٹھا ہوتا ہے، بچوں کو عدالتی نظام سے مت گزارے ایسا نہ ہو بچے کو کیس سے گزرنے سے 15 سے 20 سال لگ جائیں۔چلڈرن کورٹس میں بچوں سے متعلقہ کیسز کے جلد فیصلے ہوں، دیکھنا ہے ہمارا نظام انصاف بچوں کیلئے کیا کر رہا ہے، بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے لیے ہم سے زیادہ ہم اہم ہونے چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے بچہ عدالت آکر سارا دن بیٹھا رہے، بچے سے متعلق کیس کو فوری سنا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ کے سینئر جج نے کہا کہ بچوں کو آج سائبر بلِنگ جیسے خطرات کا سامنا ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے، اسپیشل چائلڈ سے متعلق ہمارے پاس سہولیات موجود نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچیوں کو ونی کرنے جیسی رسومات آج تک موجود ہیں، اس سب پر ہمیں شرم آنی چاہیے، جبری مذہب کی تبدیلی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، اسکول میں بچوں کو مارنے پیٹنے کا رجحان آج بھی موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس