سعودی عرب،ریاض میٹرو سروس میں 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت

سعودی عرب،ریاض میٹرو سروس میں 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت

ریاض..سعودی عرب کیریاض رائل کمیشن نے میٹرو ریاض میں مسافروں کی سہولت کے لیے عربی سمیت متعدد زبانوں کے ماہرین کی خدمات فراہم کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انتطامیہ کی جانب سے ریاض میٹرو میں سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے سٹیشنز پر ترجمہ کے ماہرین کی خدمات فراہم کی ہے جو ٹکٹ حاصل کرنے کے علاوہ میٹرو کے روٹس کے بارے میں بھی مسافروں کی رہنمائی کررہے ہیں۔میٹرو رہنما گائیڈز کے حوالے سے مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ بہترین سروس ہے جو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جس سے کافی سہولت ہو رہی ہے۔رہنما گائیڈز اسٹیشنز پر ڈیوٹی دیتے ہیں اور ہر آنے والوں کی خندہ پیشانی سے استقبال کرتے ہیں ۔ جن افراد کو ٹکٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ گائیڈ انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں