کوئٹہ شہر ،گردونواح میں بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ نے عوام اذیت سے دوچار کردیا ہے ، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی
کوئٹہ .. پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر سمیت اْن کے آس پاس علاقوں اور صوبہ بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور بلخصوص گیس کی عدم سپلائی نے اس شدید سردی کے موسم میں تمام عوام کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کیا ہے اور ڈیرہ غازی خان ٹو لورالائی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی عدم سپلائی اور خرابی کی وجہ سے تمام صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تمام عوام مشکلات کا شکار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسکو حکام اور محکمہ گیس کے حکام ہر مہینے ہزاروں روپے کے بل بھیج کر عوام کو لوٹ رہے ہیں لیکن بجلی اور گیس کی بروقت ترسیل اور سپلائی جاری رکھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور کیسکو حکام نے فکسڈ چارچز کے 300 روپے بل سے بڑھا کر 1450 روپے کر دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسکو حکام لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور ڈیرہ غازی خان تا لورالائی ٹرانسمیشن لائن کی خرابی فوری طور پر دور کرنے کیلئے اقدامات کریں اور محکمہ گیس کے حکام کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں اور کچلاک، پشین، بوستان، زیارت کو اْن کے کوٹے کے مطابق گیس سپلائی کیلئے اقدمات کریں ورنہ عوام باامر مجبوری احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔