آئینی بینچ نے لطیف کھوسہ کی زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی
اسلام آباد (انٹرنیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کیس میں زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کیس پر سماعت کی،اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، ان کے معدے میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے تاہم عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔بعد ازاں کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس