5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ریکارڈ توڑ دیا

5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ریکارڈ توڑ دیا

کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایلبو ٹو نی اسٹپس کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
وانا..پاکستان کے 5 سال کے مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایلبو ٹو نی اسٹپس کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بھارت کے مارشل آرٹسٹ جویریہ نے 30 سیکنڈز میں 54 ایلبو ٹو نی اسٹپس کیے تھے۔سفیان محسود نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی اسٹپس کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔سفیان محسود پاکستان کے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔واضح رہے کہ سفیان پاکستان کے لیے سب سے پہلے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں