جنگ میں اب تک 44875 فلسطینی جان سے گئے،غزہ وزارت صحت

جنگ میں اب تک 44875 فلسطینی جان سے گئے،غزہ وزارت صحت

تل ابیب ..اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 44885 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات غزہ میں کام کرنے والی وزارت صحت نے 13 دسمبر 2024 کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی ۔واضح رہے اقوام متحدہ کے مختلف ادارے یہ کہتے ہیں غزہ میں اسرائیلی فوج نے سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینی بچے اور عورتیں قتل کی ہیں۔ جو مجموعی فلسطینی ہلاکتوں کے 70 فیصد کے قریب ہے۔غزہ میں دوسری تباہی اس کے علاوہ ہے۔ جس میں مکانات، عمارات، مساجد سکولوں، ہسپتالوں اور سول انفراسٹرکچر کی تباہی شامل ہے۔ تاہم اسرائیلی طاقت کا استعمال ابھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں