مانجھی پور (ڈسٹرکٹ صحبت پور سے وزیر احمد تھہیم )تحصیل ہیڈکوارٹر کا درجہ رکھنے والا، ہزاروں کی آبادی پر مشتمل مانجھی پور شہر، مقامی ضلعی اور صوبائی حکومتی اداروں کی عدم توجہ کے باعث گزشتہ کئی دہائیوں سے کھیلوں کے میدان کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ شہر کے نوجوان اور بچے گلی محلوں اور سڑکوں پر کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔شہر کے عوامی سماجی، اور اسپورٹس حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مانجھی پور شہر میں جلد از جلد کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ فراہم کیا جائے۔ ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور جو کہ سب سے بڑا اور اہم تجارتی مرکز ہے، اتنی بڑی آبادی کے باوجود کئی دہائیوں سے کھیلوں کے میدان سے مکمل طور پر محروم ہے۔ مانجھی پور کے شہری، سماجی، اور اسپورٹس حلقوں نے ملک و قوم کے مستقبل اور نوجوان نسل کے لیے یہاں کھیلوں کے گراؤنڈ کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور حلقے سے منتخب ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے فوری طور پر مانجھی پور میں کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔