میری شادی 2024 میں نہیں بلکہ دسمبر 2023 میں ہوئی تھی،اداکارہ تاپسی پنو

میری شادی 2024 میں نہیں بلکہ دسمبر 2023 میں ہوئی تھی،اداکارہ تاپسی پنو

ممبئی..بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انکی شادی 2024 میں نہیں بلکہ دسمبر 2023 میں ہوئی تھی۔ تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن پلیئر میتھیاس بو سے شادی کی۔ انکی شادی کی تقریبات رواں برس مارچ میں ادے پور میں منعقد ہوئی تھیں۔ تاہم اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران تاپسی کا کہنا تھا کہ لوگ رواں برس ہونے والی میری شادی کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ ہم نے باضابطہ طور پر اسکا اعلان نہیں کیا تھا۔ حالانہ ہم نے گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی اور ہماری شادی کی سالگرہ جلد آنے والی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ برس دسمبر میں ہم نے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے تھے۔ میں اگر آج یہ بات نہ بتاتی تو کسی کو معلوم نہیں ہو پاتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں