اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

آکلینڈ..ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی )250 اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے )250 کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 47 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 38 واں ایڈیشن ہوگا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلواپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف دفاعی چیمپئن ہیں۔ خواتین کا ایڈیشن 30 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گاجبکہ مردوں کا ایونٹ 6 جنوری سے 11 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں