16 دسمبر شہداء اے پی ایس(APS) کی یاد دلاتا ہے ،میر فرید خان رئیسانی

16 دسمبر شہداء اے پی ایس(APS) کی یاد دلاتا ہے ،میر فرید خان رئیسانی

16 دسمبر شہداء اے پی ایس(APS) کی یاد دلاتا ہے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی
بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کچھی کے قبائلی شخصیت میر فرید خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن اے پی ایس کی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوا پر امن فضائیں شہدائے اے پی ایس کی مرہون منت ہیں شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں کو ریتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا پاک ارمی پبلک اسکول پشاور میں درندے دہشت گردوں نے معصوم فرشتوں کے خون سے ہولی کھیل کر ظلم و بربریت کا بدترین باپ رقم کیا پوری قوم شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جس میں معصوم پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے 16 دسمبر 2014 ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ہم اس دن کو یاد اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہداء کے لواحقین کا سر فخر سے اونچا اور حوصلے بلند ہوتے ہیں یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کو ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں ہر بچہ امن خوشحالی اور محبت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے آج ہر پاکستانی شہری پر امن زندگی گزار رہا ہے ان میں ہمارے شہدائے کی قربانیوں کا ثمر ہے ہم اپنے سیکورٹی فورسز سمیت عوام کی دہشت گردوں کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں 16 دسمبر شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں