سانحہ پشاور ارمی پبلک اسکول کا دن ہماری تاریخ کا دل دہلا دینے والا باپ ہے چیئرمین ضلع کونسل مٹھڑی حاجی میر تاج محمد رئیسانی
بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی) کچھی کے قبائلی شخصیت چیئرمین ضلع کونسل مٹھڑی میر حاجی تاج محمد رئیسانی نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا سانحہ ارمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ارمی پبلک سکول کے ان معصوم پھول جیسے ہیروز کی عظیم قربانیوں سے ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو دور رکھ کر دہشت گردی جیسے ناسور سے پاک کر کے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر خدمات دینے کی ضرورت ہے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کا دن ہماری تاریخ کا وہ دل دہلا دینے والا باپ ہے جب دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہر وہ بچے تھے جن کے ہاتھوں میں کتابیں تھی جن کی انکھوں میں خواب تھے اور جن کے دلوں میں روشن مستقبل کی امنگیں تھیں انہوں نے کہا معصوم شہداء کی قربانی نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ان بچوں نے اپنے لہو سے وہ چراغ جلائے جو ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیتے ہیں ان کی قربانی نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ علم کی روشنی اور امن کی طاقت سے ہمیں ہر قسم کی ظلمت اور دہشت کو شکست دے سکتے ہیں اج ہمیں ان بچوں کے خوابوں کو زندہ رکھنے کا عہد کرنا ہوگا