قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیاگیا

قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیاگیا

ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی لگانے ‘ کاروبار اور پراپرٹی سیل کرنے اور دیگر تجاویز
اسلام آباد..قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیاگیا۔بل میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت اقدامات تجویزکئے گئے ہیں۔بل میں ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی لگانے ‘ کاروبار اور پراپرٹی سیل کرنے اور دیگر تجاویز شامل ہیں۔بل کے مطابق آڈٹ اور انوسٹی گیشن کیلئے اڈٹرز اور ماہرین کو تعینات کیا جائے گا۔نا اہل شخص گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کرسکے گا۔کوئی شخص مقرر کردہ حد سے زیادہ پیسے اکاؤنٹ نہیں نکال سکے گا ۔ان شرائط کا اطلاق رکشہ، موثر سائیکل اور ٹریکٹرز کی خریداری پر نہیں ہوگا۔آٹھ سو سی سی تک پک اپ وہیکل کی خریداری پر بھی یہ شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ٹرک اور بسوں کی خریداری کے لئے بورڈ وقتا فوقتاً شرائط لاگو کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں