حکومت بلوچستان کی شاہ خرچیاں،ہیلی کاپٹر اور2طیاروں کی اخراجات منظر عام پر

حکومت بلوچستان کی شاہ خرچیاں،ہیلی کاپٹر اور2طیاروں کی اخراجات منظر عام پر

بلوچستان حکومت کے زیر استعمال ایک ہیلی کاپیٹر اور دو طیاروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں
کوئٹہ۔۔بلوچستان حکومت کے زیر استعمال ایک ہیلی کاپیٹر اور دو طیاروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں صوبے کے محکمہ نظم ونسق میں قائم ایوی ایشن ونگ پر سالانہ 57کروڑ روپے کے اخراجات ہوتے ہیں، ونگ میں 88ملازمین تعینات ہیں جن میں تیس پوسٹیں خالی پڑی ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے حکومت کے زیر استعمال وی آئی پی فلائٹس کیلئے لیزر جیٹ طیارہ ،ایک سیسنا طیارہ اور ایک ایم آئی 17ہیلی کاپٹر ہے ان طیاروں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ نظم ونسق میں ایک ایوی ایشن ونگ بنایا گیا ہے جس میں 44مستقل اور 44ہی کنٹریکٹ پر ملازمین ہیں تاہم اس ونگ میں 30اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں حکومت بلوچستان کے طیاروں کے ونگ کے سالانہ اخراجات 57کروڑ روپے سے زائد ہیں عملے کی تنخواہیں پندرہ کروڑ سے زائد ہیں طیاروں کی مرمت پر سولہ کروڑ ، فیول کی مد میں دس کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں