روسی جنرل کے قتل کے الزام میں ازبک شہری زیرِ حراست

روسی جنرل کے قتل کے الزام میں ازبک شہری زیرِ حراست

امریکا روسی جنرل ہلاکت کی کارروائی بارے آگاہ اور اس میں ملوث نہیں تھا،محکمہ خارجہ
ماسکو(این این آئی)روسی دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ روز روسی جنرل ایگور کے قتل کے الزام میں ازبک شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنرل ایگور کے قتل کے الزام میں ازبک شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔ملزم کے مطابق اسے یوکرینی انٹیلی جنس سروس نے بھرتی کیا تھا۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا روسی سینیئر افسر کی ہلاکت کی کارروائی کے بارے میں پہلے سے آگاہ اور اس میں ملوث نہیں تھا۔روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین کے مغربی اتحادی ماسکو میں جنرل ایگور کے بے رحمانہ قتل میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں