ڈسٹرکٹ صحبت پور وزیر احمد تھہیم کی رپورٹ کے مطابق
حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللّٰہ شاہ راشدی المعروف پیر سائیں پگارا کی کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں آمد کے موقع صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے بلوچی دستار کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر سردار محمد داؤد خان کھوسہ میر سرفراز احمد خان کھوسہ میر عبدالمجید خان کھوسہ سمیت علاقے کے زمینداروں سیاسی سماجی قبائلی شخصیات پیر سائیں پگارا کا شاندار سے استقبال کیا اس موقع پر پیر سائیں پگارا کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مرین اور عقیدت مندوں کو انکے علاقے میں ٹائم نہیں دے پا رہا تھا مگر انکے بے حد اصرار پر سندھ بلوچستان کا دورہ کیا ہے اور یہاں آکر جو محبت ملی ہے ہمیشہ یاد رکھوں گا نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ اگر ترقی کرنا چاہتے ہو تو اپنی اولاد کو تعلیم کے زیور سے خوب آراستہ کرو تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی نا ممکن ہے خاص طور پر بچیوں کی اعلیٰ تعلیم پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری بچیاں صحت ایجوکیشن پولیس اور پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ہیں اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ سے بلوچی دستار پہنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دیر سے آنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مریدین اور عقیدت مندوں کی بے پناہ محبت کی خاطر انہیں وقت دینا پڑ رہا تھا ۔اخر میں پیر صاحب نے تمام امت مسلمہ اور پاکستان کی خیرو عافیت کے لیے دعائیں بھی مانگی اس سے قبل پیر سائیں پگارا نے گوٹھ حاجی میر حسن کھوسہ میں مریدین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی چائے پارٹی میں بھی شرکت کی