مہم جوئی بند،رویہ پر نظرثانی،ایران کے پاس اب صرف دو راستے بچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن..امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اسے اب خطے میں منفی مہم جوئی بند کردینا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف ایران کی پراکسیز حزب اللہ اور حماس کو ختم کیا بلکہ اس کی فوجی طاقت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے لیے یہ سال نہایت برا رہا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر اسے میدان سے باہر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہ اب ایران کے پاس صرف دو راستے بچتے ہیں وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرتے ہوئے خطے میں منفی مہم جوئی بند کرے۔انٹونی بلنکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ ایران اپنے کردار پر غور کرے اور تمام تر توجہ اپنے عوام کی بہبود پر صرف کرے اور خود کو ایک بہتر اور کامیاب ملک بنائے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے خطے میں منفی سرگرمیوں سے اپنے ملک اور اپنے عوام کا بہت نقصان کیا ہے۔یاد رہے کہ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ کے اہم قائدین کو قتل کردیا گیا ہے اور دونوں تنظیموں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔