ایف آئی اے سائبر کرائم میں سیاسی اور ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات میں سست روی

ایف آئی اے سائبر کرائم میں سیاسی اور ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات میں سست روی

ڈائریکٹر سائبرکرائم نے 277 افسران و اہلکارطلب کر لئے‘ 80 سب انسپکٹر اور 40 اے ایس آئی دیئے جائیں،خط لکھ دیا
اسلام آباد..ایف آئی اے سائبر کرائم میں سیاسی اور ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات میں سست روی پر ڈائریکٹر سائبرکرائم نے 277 افسران و اہلکارطلب کر لئے ہیں، جن میں 80 سب انسپکٹر اور 40 اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم میں عام شہریوں کے کیسز التواء کا شکارہیں‘ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ڈائریکٹرسائبرکرائم نے ایک خط میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو 277 افسران و اہلکاروں کی ضرورت ہے‘سائبر کرائم کو 80 سب انسپکٹر اور 40 اے ایس آئی فراہم کئے جائیں۔خط میںکہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل 30 جبکہ 10 آفس سپریٹینڈ فراہم کئے جائیں،10 آفس اسسٹنٹ جبکہ 15 یوڈی سی فراہم کئے جائیں،سائبر کرائم کو 20 ایل ڈی سی جبکہ 72 کانسٹیبل فراہم کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق افسران کی کمی کی وجہ سے متعدد کیسز التواء کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں