بشار الاسد دور کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کی تیاری، فہرست تیار

بشار الاسد دور کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کی تیاری، فہرست تیار

بیشتر شخصیات پر شامی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور بربریت کے سنگین الزامات ہیں،رپورٹ
دمشق۔شام کی عبوری حکومت نے بشار الاسد حکومت میں شامل عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشار الاسد دور کی 20 شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی اور ان شخصیات کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔انٹرپول نے مطلوب شخصیات کی گرفتاری میں شام کی عبوری حکومت کیساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔بیشتر شخصیات پر شامی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور بربریت کے سنگین الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں