ہیلپرز آئی ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سروسز بحال کر دی گئیں

ہیلپرز آئی ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سروسز بحال کر دی گئیں

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سوموار سے ہسپتال میں آنکھوں کی بیماریوں کا علاج دستیاب کر دیا گیا ہے، ڈاکٹراسحاق پانیزئی
کوئٹہ۔۔ہیلپرز آئی ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سروسز بحال کر دی گئیںصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت کی ہدایت پر سی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں ٹیم کوہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر زیر التوا مسائل کو زیر بحث لا کرترجیعی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے اقدامات کیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہیلپرز آئی ہسپتال ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سوموار سے ہسپتال میں آنکھوں کی بیماریوں کا علاج دستیاب کر دیا گیا ہے،ہیلپرز آئی ہسپتال میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت علاج کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور جائزہ اجلاسوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے معیاری لینز کی دستیابی کے لیے اچھی کارکردگی کے حامل فرمز سے کوٹیشن کے لیے اشتہار مقامی اخبارات میں دے دیا گیا جس سے عنقریب لینز کی دستیابی بھی یقینی ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں