ساکران ،آگ لگنے سے متعدد گھر جل کر خاکستر ہوگئے

ساکران ،آگ لگنے سے متعدد گھر جل کر خاکستر ہوگئے

ونگ کمانڈر ایف سی حب کرنل مقصود احمدنے متاثرہ لوگوں کمبل وغیرہ سمیت دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں
حب۔۔ ساکران میں آگ لگنے سے متعدد گھر جل کر خاکسترگئے ایف سی حب مدد کے لیے پہنچ گئی اس سلسلے میں ہفتے کے روز حب کے علاقے ساکران میں جھونپڑی نما گھروں میں اچانک آگ لگ گئی آگ نے پانچ سے زائد گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پا لیا گھروں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ اطلاع ملتے ہیں ونگ کمانڈر ایف سی حب کرنل مقصود احمد متاثرہ لوگوں کے پاس پہنچ گئے اور انہیں کمبل وغیرہ سمیت دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں جبکہ متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں