لورالائی ،گھریلو تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کوہلاک ،دوسرے بھائی ،بہنوئی کو زخمی کردیا

لورالائی ،گھریلو تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کوہلاک ،دوسرے بھائی ،بہنوئی کو زخمی کردیا

لورالائی۔۔لورالائی میں گھریلو تنازعہ پر سگے بھائی نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو ہلاک جبکہ دوسرے بھائی اور بہنوئی کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو لورالائی کے علاقے ہزارہ محلہ میں سگے بھائی نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کرکے ایک بھائی محمد عظم کو ہلاک جبکہ دوسرے بھائی سید عالم اور بہنوئی خالقداد کو ذخمی کردیااورموقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں