چارسدہ۔۔شہدائے شیر پائو کے حوالے سے شیر پائو ہجرہ میں یوم شہدا شیر پائو اور شہدائے سٹیشن منایا گیا شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ختم القرآن کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سر اٹھایا ہے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر وہاں کے عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ ے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار دہشت گردوں کے نشانے ر رہے جس میں ہم نے درجنوں شہدا دئیے انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہدا ہمیشہ حیات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی اپنے پولیس اور فوجی شہدا کو دیکھتے ہیں تو ہمارے زخم تازہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت نے سینکڑوں شہدا اس مٹی پر قربان کئے ہیں اس قوم کی فلاح و بہبود کے لیے سب سے پہلا سیاسی شہید سابقہ گورنر حیات محمد خان کی شکل میں ہم نے دئییجن مقاصد کے لئے ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کی راہ میں حائل ہیں ہم پختون قوم اور اس ملک کے سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم نے نئے مستقبل کی خاطر یہ جدوجہد جاتی رکھا ہے لیکن ہمارے پسماندگی میں کوئی کمی نہیں آئی ہم قربانی تو دے رہے ہیں لیکن ہمیں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا ہے آج بھی لوگ غیر محفوظ ہے آج شعوری پختون سوال کررہے ہیں کہ اس تبدیلی میں خیبرپختونخوا میں کیا ترقی آئی ہے کونسے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں صوبے کے وسائل لانگ مارچ پر خرچ ہورہے ہیں کہ اس کے حلاف نہیں کہ اگر عمران خان قانونی تقاضے پورے کرکے رہا ہو جائے لیکن اگر اس طرح ہمارے صوبے کے وسائل کو احتجاجی مظاہروں پر خرچ کریں گے تو یہ بات قابل افسوس ہے آج کرم میں حالات بہت خراب ہے وہاں پر دوائیوں کی کمی ہے لوگ میڈیسن نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن صوبائی حکومت احتجاجی مظاہروں سے فارغ نہیں ہورہے انہوں نے کہا کہ خاتون قوم اس ملک کے محافظ ہے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں پختون قوم کو شناختی کارڈ پر تنگ نہ لیا جائے ہم خاتون قوم میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس