تربت،تجربہ کار پارلیمنٹیرین، رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔یونیورسٹی آمد پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا وائس چانسلر نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئرسیاست دان واجہ ابوالحسن، معروف صحافی ، کالم نگار اوردانشورامتیاز عالم اور وش ٹی وی کے چیئرمین محمد اقبال بلوچ بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے معزز مہمانوں کویونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اوریونیورسٹی میں تعلیمی اورتحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی حکمت عملی کے علاوہ یونیورسٹی کودرپیش چیلنجزخصوصاً اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کی ترقی کے لئے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تربت یونیورسٹی قومی اثاثہ ہے اور یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں تعلیمی اورتحقیقی ماحول کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا-
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس