سانحہ 9 مئی کے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی شروع

سانحہ 9 مئی کے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی شروع

اسلام آباد /لاہور..سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، 11 مجرموں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 11 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جیل منتقل کیے گئے 7 مجرموں کو 10 سال قید بامشقت، دو مجرموں کو 6 سال، ایک کو 4 سال اور ایک کو 2 سال قید ک سزا سنائی گئی۔حکام کے مطابق 8 سزایافتہ مجرموں کا تعلق لاہور ، ایک کا اسلام آباد ، ایک راولپنڈی اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔حکام نے بتایا کہ سانحہ 9 مئی کے مجرمان کوٹ لکھپت جیل میں سزا مکمل کریں گے، کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والوں میں لاہور کا علی شان، جان محمد خان، ضیا الرحمن، فہیم حیدر، محمد حاشر، عاشق خان، بلاول منظور شامل ہیں۔کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والے دیگر مجرموں میں اسلام آباد کا عبدالہادی، راولپنڈی کا عمران محبوب اور نوشہرہ کا داؤد خان بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں