اسلام آباد ..سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بیورو اینڈ امیگریشن محمد طیب نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لیے پولیس کی کلیئرنس ضروری قرار دی گئی ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کیا یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی تھی؟۔سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ارشد نے بتایا کہ ہمارے لوگ یو اے ای جا رہے ہیں اور زر مبادلہ بھی آ رہا ہے، یو اے ای کا پاکستانیوں کے لیے 16 لاکھ کا کوٹہ تھا، اس وقت ساڑھے 18 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال 65 ہزار پاکستانی یو اے ای گئے ہیں، غیر پیشہ ور افراد کے لیے یو اے ای میں کام کے مواقع کم ہوئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں جگہ بنانے کیلئے ہمیں مزدور طبقے کو ہنر سکھانے ہوں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے سرکاری سطح پر پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن غیر پیشہ ور افراد کے لیے یو اے ای میں مارکیٹ کمزور ہوگئی ہے۔سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ اس کا زرمبادلہ پر بھی ایک دو سال میں اثر پڑے گا۔کمیٹی کے رکن سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ یہ بڑا شرمناک ہے کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کو وزٹ ویزا نہیں مل رہا ہے۔سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ وزٹ ویزوں کے معاملات دفتر خارجہ کے نگرانی میں ہیں، پاکستان کے غیر پیشہ ور افراد کو یو اے ای میں قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس