اسلام آباد..اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایچ آئی وی ایڈز برائے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ٹربل چکوکو نے پاکستان میں ایڈز کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے انہوں نے سوموار کو کی وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاء الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص پاکستان میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لئے جاری مختلف پروگراموں کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ایڈز، پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لئے یو این کے متعلقہ ذیلی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مو ثر سد باب کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک خطرناک مرض ہے عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس مرض کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے اس موقع پر یو این کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وباء بڑھ رہی ہے جس کے لیے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے عوامی آگاہی کی کمی ہے علماء کرام اور مدارس ایڈز کی رو ک تھام سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیںملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین ایڈز کا پھیلائو روکنے کیلئے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس