بلوچستان،بولان ڈھاڈر پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی شدہ گاڑیاں موٹرسائیکلیں مویشی ونقدی منجملہ ایک کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار روپیہ برآمد ایس ایس پی کچھی بولان کی پریس کانفرنس
بولان ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے ایس پی آفس کچھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ ڈھاڈر پولیس نے جرائم بیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون کرکے انتہائی حکمت عملی و جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سیفو گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان و نقدی بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیفو گینگ بین الاضلاعی گروہ ہے جن کے کارندے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی گھروں میں چوری و دیگر جرائم میں ملوث ہیں انکا کہنا تھا کہ ملازمان سے تفتیش جاری ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کے قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔