اسلام آباد۔۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ ملین مارچ کا معاملہ فلسطین سے ہے، یہ کوئی سیاست نہیں،(آج) غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو ں گے اللہ نے چاہا تو غزہ ملین مارچ ہماری طرف سے بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا وجود کلمے کی بنیاد پر ہوا ہے اور پاکستان کے لئے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن پاکستان کے نظام میں وہ تمام چیزیں حاصل نا ہو سکی جس کے لئے یہ ملک بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہر مسئلے پو لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے پاکستان کے بننے سے پہلے ایک قرارداد پاکستان کے لئے اور دوسری فلسطین کے لئے پیش کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اسی لئے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز پیداوار قرار دیا،42400 لوگ وہ ہیں جو شہید ہوئے اور رپورٹ کیا گیا، کل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملہ کیا گیا، یہ نسل کشی اور دہشتگردی ہے جس کو امریکا لیڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی نسل کشی سے امریکا کو فرق نہیں پڑتا یہ وہی امریکا ہے جس نے جاپان پر ایٹم بم پھینکا تھا آج فلسطین میں بچے اور عورتیں شہید ہو رہی ہیں جتنی سردی یہاں ہے اس سے کئی گنا زیادہ سردی فلسطین میں ہے ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔